ٹیلی کام سیکٹر میں بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان

ٹیلی کام سیکٹر میں بیرونی  سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ٹیلی کام سیکٹر میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 100 فیصد زیادہ بیرونی سرمایہ کاری آنے کے باوجود مالی سال 2025 - 2024 میں 141 فیصد کمی واقع ہوئی۔

 ٹیلی کام سیکٹر میں سے 228 ملین ڈالر سرمایہ کاری نکال لی گئی۔پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں مالی سال 2025 - 2024 میں براہ راست 97 ملین ڈالر بیرونی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ 228 ملین سرمایہ کاری نکال لی گئی ۔ سال۔ 2024 -2023 میں اس سیکٹر میں براہ راست سرمایہ کاری 46 ملین ڈالر ہوئی اور 90 ملین ڈالر سرمایہ کاری نکال لی گئی تھی، اس طرح مذکورہ سال ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری میں 44 فیصد کمی واقع ہوئی ،مجموعی طور پر دو مالی سا لوں میں پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں بیرون ملک سرمایہ کاری میں 140 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں