چاول 25 روپے کلو مہنگے پرانا سٹاک بلیک میں فروخت
لاہور(آئی این پی )چاولوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، سیلہ کائنات اور کچی کائنات چاول 25 روپے فی کلو جبکہ 1 ہزار روپے من مہنگا ہو گیا۔
سیلہ کائنات چاول 13 ہزار 600 اور کچی کائنات چاول 14 ہزار روپے فی من ہوگئے ہیں۔ سیلہ کائنات چاول 340 روپے اور کچی کائنات چاول 360 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ دکانداروں کے مطابق سیلاب کی وجہ سے چاول کی فصل متاثر ہوئی ،پرانا چاول لوگوں نے سٹاک کرنا شروع کر دیا اور بلیک میں فروخت ہو رہا ہے۔