ای سگریٹ، ویپ، ای شیشے کی فروخت روکنے کا بل سینیٹ میں جمع
اسلام آباد(این این آئی)ای سگریٹ، ویپ اور ای شیشے کی 18سال سے کم عمر بچوں کو فروخت روکنے کابل سینیٹ میں جمع کرادیا گیا۔ سینیٹر سرمد علی کے سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے۔
بل میں کہا گیا کہ عوامی مقامات پر ای سگریٹ، ای شیشہ یا ویپ کا استعمال ممنوع قرار دیا جائے ، اشتہار، فروغ اور سپانسرشپ پر پابندی لگائی جائے ۔پہلی بار خلاف ورزی پر 50ہزار اور دوسری بار خلاف ورزی پر 1لاکھ روپے ، تعلیمی ادارے کی 50میٹر حدود میں فروخت پر 2لاکھ روپے ، جرم دہرانے پر جرمانے کی سزا 5لاکھ روپے ہوگی۔