تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا اعلامیہ گمراہ کن: عرفان صدیقی
اسلام آباد (اے پی پی)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی رہنما عرفان صدیقی نے اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے اعلامیے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف عائد الزامات کو شرمناک اور گمراہ کن قرار دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا اعلامیہ شرمناک حد تک افسوسناک ہے ، جس میں دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی شامل نہیں، بلکہ انتہائی ڈھٹائی سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔