پشاورپولیس لائنزخودکش حملہ کیس میں مزیدگواہ اورمال مقدمہ طلب

پشاورپولیس لائنزخودکش حملہ کیس میں مزیدگواہ اورمال مقدمہ طلب

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور کی ا نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملک سعد پولیس لائنز خود کش حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید گواہان اور مال مقدمہ طلب کرلیا۔

 دوران سماعت ملزمان امتیاز اور ولی محمد کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا گیا،ضمانت پر رہا ہونے والے چارملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، جبکہ9 ملزمان تاحال روپوش ہیں ، ملزمان کے وکلا کی عدم پیشی کے باعث گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے ، عدالت نے سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں