نارووال:پولیس تشدد سے خاتون جاں بحق،6اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

نارووال:پولیس  تشدد  سے  خاتون  جاں  بحق،6اہلکاروں  کیخلاف  مقدمہ  درج

تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے لین دین کے تنازع پر خاتون کے بیٹے کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ،اہلکاردیوارکودکرگھرمیں گھسے تشددسے صفیہ بی بی کے دانت اور جبڑا ٹوٹ گیا ،ہسپتال لے جاتے دم توڑگئی ،ملزموں کی گرفتار ی کے لئے ٹیمیں تشکیل

 نارووال،سیالکوٹ (خبر نگار ،نمائندہ دنیا) نارووال کے نواحی گائوں ڈھے کی خاتون مبینہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوگئی، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق تھانہ قلعہ کالروالا پولیس کے ایس ایچ اونجم شاہ نے 6اہلکاروں کے ساتھ نارووال کے نواحی گاؤں ڈھے میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اوراس دوران ریاض احمد باجوہ کی اہلیہ صفیہ بی بی نامی خاتون پر تشددکیا ،جس سے خاتون کے دانت اور جبڑا ٹو ٹ گیا اورہسپتال منتقل کرنے کے دوران وہ دم توڑ گئی۔پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا اور اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے ۔ متوفی خاتون کے بیٹے کا ایک شخص سے بھینس کے لین دین کا تنازع تھا اور تھانہ قلعہ کالروالا پولیس نے گزشتہ شب ملزم کی گرفتاری کے لئے گھر پرچھاپہ مارا۔ ڈی پی او نارووال کے مطابق اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ملزموں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں