انسداد خسرہ،روبیلا مہم17نومبرسے شروع ہو گی

انسداد خسرہ،روبیلا مہم17نومبرسے شروع ہو گی

دوران مہم ملک بھر کے 3کروڑ 54لاکھ بچوں کو ویکسین دی جائے گی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزارت قومی صحت کے مطابق 17تا 29نومبر ملک بھر میں قومی مہم کے دوران 3کروڑ 54لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، ملک بھر میں 6ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ۔ مہم کے دوران پنجاب میں تقریباً 68 لاکھ ، بلوچستان میں 22 لاکھ 46 ہزار ، سندھ میں 84 لاکھ ، خیبر پختونخوا میں 52 لاکھ 46 ہزار ، گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 36 ہزار ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 61 ہزار ، آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں