نیٹلی بیکر کی فیصل کنڈی سے ملاقات ، پاک افغان صورتحال پر گفتگو

 نیٹلی بیکر کی فیصل کنڈی سے ملاقات ، پاک افغان صورتحال پر گفتگو

خیبرپختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے تعاون کرینگے ،قائم مقام امریکی سفیر

  پشاور(این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی اے بیکر نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی،اس موقع پر پشاور میں تعینات امر یکا کے قونصل جنرل تھامس ایکرٹ بھی موجود تھے ۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہو ئی ۔اس موقع پر صوبے میں امن و امان ، پاک افغان سرحدی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ گورنر  نے کہا امریکا ہمارا ترقیاتی شراکت دار دوست ملک ہے ، ہماری خواہش ہے کہ صوبہ میں مختلف شعبوں میں جاری دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جائے ، انہوں نے امریکن سفیر کو خیبرپختونخوا کی روایتی شال بھی پہنائی۔ امریکی سفیر نے کہاخیبرپختونخوا کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے  تعاون کیلئے پرعزم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں