تربیلا، منگلا، چشمہ ریزروائر میں 1کروڑ 4لاکھ 91ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود
اسلام آباد(آن لائن)تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ موجود ہے اور دریاؤں میں بھی صورتحال مناسب ہے ۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد
28 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 22 ہزار کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 80 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 62 ہزار کیوسک ہے ۔