ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مراعا ت مانگ لیں
کمپنی کیلئے 5ارب ابتدائی سرمایہ مختص، فی میٹنگ 1لاکھ روپے معاوضہ کی منظوری محکمہ خزانہ نے بھی سفارش سے اتفاق کرلیا،کمپنی کے ذرائع آمدن تاحال واضح نہیں
لاہور (نیوزرپورٹر، اپنے نامہ نگار سے )ایئر پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت پنجاب سے مختلف مراعات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ پنجاب حکومت نے بورڈ آف ڈائریکٹرزکیلئے فی میٹنگ ایک لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دیدی، جبکہ محکمہ خزانہ نے بھی اس سفارش سے اتفاق کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایئر پنجاب کے اعلان کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کی متعدد میٹنگز ہو چکی ہیں۔ حکومت نے کمپنی کیلئے 5 ارب روپے ابتدائی سرمایہ مختص کیا ہے ، تاہم کمپنی کے آمدن کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹرز کے اخراجات اور دیگر مراعات بھی حکومت ہی ادا کرے گی، جبکہ حکام کے مطابق کمپنی کے مالی ڈھانچے اور آمدنی کے نظام پر کام جاری ہے ۔