چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد  مرزا 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے

لاہور(این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر 2025کو اپنی ملازمت کی مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائرہو جائیں گے ۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا مسلح افواج کے 18ویں اور آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے ۔ آئین میں 27ویں ترمیم کے نتیجے میں ان کے بعد کوئی چیئرمین چیفس آف سٹاف کمیٹی نامزد نہیں کیا جائے گا۔ جنرل شمشاد مرزا اس عہدے پر اپنے تین سال مکمل جبکہ مرحوم جنرل اقبال خان سب سے طویل عرصے تین سال اور 344 دن تک اس عہدے پر رہے ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہونے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ سنبھالیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...