سر پر سب سے زیادہ ٹوائلٹ رولز اٹھانے کا گنیز ریکارڈ

 سر پر سب سے زیادہ ٹوائلٹ رولز اٹھانے کا گنیز ریکارڈ

آئیڈاہو (نیٹ نیوز)امریکی ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے سر پر سب سے زیادہ ٹوائلٹ پیپر رولز متوازن رکھنے کا اپنا ہی گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

 انہوں نے کامیاب کوشش کے دوران 254 رولز سر پر متوازن رکھ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے پہلی بار 2021 میں سر پر 101 ٹوائلٹ پیپر رولز متوازن رکھنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ تاہم، بعد میں یہ اعزاز ان سے چھن گیا۔ مئی 2025 میں انہوں نے 195 رولز کے ساتھ دوبارہ یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔اب اکتوبر 2025 میں رش نے اپنی ہی کامیابی کو مزید بہتر بناتے ہوئے 254 رولز سر پر رکھنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کارنامے کے لیے گئے کے مخصوص ڈیوائیڈرز اور کئی افراد کی مدد سے رولز کا ڈھانچہ اوپر اٹھایا گیا۔ انہوں نے ہمت نہ ہاری اور دوسری کوشش میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...