جاپان میں ریچھوں سے بچاؤ کیلئے جدید ٹیکنالوجی متحرک
ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں ریچھوں کے انسانوں پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد حکام اور مقامی ادارے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انہیں آبادیوں سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سبزیاں، بیریاں اور بلوط کے پھل، جن پر ریچھ خوراک کے لیے انحصار کرتے ہیں، اب موسم میں دیر سے دستیاب ہوتے ہیں اور ان کی مقدار بھی کم ہوگئی ہے ۔ اس کے برعکس انسانی آبادیوں سے ملنے والا کچرا ریچھوں کے لیے مسلسل دستیاب خوراک بن چکا ہے ، جس کے باعث وہ شہروں اور دیہات کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ جاپان میں ذاتی املاک اور کھیتوں کو ریچھوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ‘‘مونسٹر وولف’’ نامی روبوٹ بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔ شمسی توانائی سے چلنے والا یہ روبوٹ معدوم جاپانی بھیڑیے کی چیخ کی نقل کرتا ہے تاکہ ریچھ خوفزدہ ہوکر وہاں سے دور چلے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments