وہ دن جب اضافی نیند دل کیلئے بہترین ثابت ہوتی ہے
سیئول (نیٹ نیوز)پورا ہفتہ اگر نیند پوری نہیں کر پاتے اور خود کو ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟تو ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر ایک سے 2 گھنٹے اضافی نیند کو عادت بنالیں۔
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔عام طور پر طبی ماہرین کی جانب سے زور دیا جاتا ہے کہ اچھی صحت کے لیے سونے اور جاگنے کے اوقات کے تسلسل کو برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے ۔مگر جنوبی کوریا کی سیئول یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر اضافی نیند دل اور مجموعی صحت کے لیے بہتر ہوتی ہے ۔اس تحقیق میں 40 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو 2016 سے 2023 کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عام دنوں میں نیند کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد اگر ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر اضافی نیند کو عادت بنالیں تو ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments