بعض رہنما سلائی مشین بند ہونے سے پریشان

 بعض رہنما سلائی مشین بند ہونے سے پریشان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کچھ لوگ اقتدار کے حصول کے لیے انتہائی بے چین ہیں ۔ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا چھ ماہ قبل اسی جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فضائیہ، پاک بحریہ اور دیگر فورسز نے اللہ کے فضل سے بھارت کو پھینٹی لگائی۔

بھارت کے 7 طیاروں کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 61بار گفتگو نے مودی کی آتما رول دی ہے ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا اگر پاکستان سے محبت اس کی مٹی سے وابستگی اور دین کی سربلندی کے لیے کھڑے ہونا "ریڈیکل اسلامسٹ"یا "اسلامک کنزرویٹو"ہونے کے مترادف ہے تو یہ لیبل 25 کروڑ پاکستانیوں کے ماتھے پر فخر سے سجا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا بعض سیاسی رہنما سلائی مشین بند ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں اور بھارتی میڈیا کی پناہ لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق سیاسی جنگ پاکستان میں لڑیں دشمن کی گود میں بیٹھ کے وطن دشمنی نہ کریں۔وزیر دفاع نے کہا جس جنگ کی یہ محترمہ بات کر رہی ہیں اگر بھارت نے وہ جنگ دوبارہ مسلط کی توان شا ئاللہ بھارت کے ساتھ یہ بھی بین کریں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں