متنازعہ ٹویٹس کیس ، اشتہاری قرار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ کورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے ۔عدالت نے کہا کہ شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے ۔