بیٹے کے ہمراہ داتادربار حاضری
لاہور (سیاسی نمائندہ) ڈپٹی وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے بیٹے کے ہمراہ داتا دربارپر حاضری دی۔ڈپٹی پرائم منسٹر نے مزار شریف پر فاتحہ خوانی و دُعا کی۔
ان کو داتا دربار پر جاری ترقیاتی کاموں پر بریف کیا گیا۔ داتا دربار کے فرنٹ پر گورنمنٹ آف پنجاب کے منصوبہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔منصوبہ اوقاف اور ایل ڈی اے کے اشتراک سے اڑھائی ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔