فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، ایئرچیف کی مدت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس  فورسز تعیناتی، ایئرچیف کی مدت  میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد،راولپنڈی(دنیا نیوز،خصوصی نیوز رپورٹر)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ایئرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں 2سال کی توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ۔

وزارت دفاع نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت وزیراعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔وزارت دفاع کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آئندہ پانچ سال کے لیے چیف آف ڈیفنس تعینات کیا گیا ہے ، سیدعاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف بھی پانچ سال رہیں گے ۔دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سالہ توسیع 19 مارچ 2026 سے شروع ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں