جماعت اسلامی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

جماعت اسلامی نے لوکل گورنمنٹ  ایکٹ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور(سیاسی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء کی متنازعہ اور مبینہ غیر آئینی دفعات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ ذوالفقار علی کی وساطت سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں کہاگیاہے کہ غیر جماعتی انتخابات غیر آئینی ہیں ،چیئرمین،  وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں کا بالواسطہ انتخاب ہارس ٹریڈنگ کا ذریعہ ہیں ، یہ انتخاب عوام کے بنیادی جمہوری حق کو مجروح کرتا ہے ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں اختیارات بیوروکریسی کو دینے کا اقدام آرٹیکل دس اے کے خلاف ہے ، اس ایکٹ کی مختلف دفعات آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دی جائیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں