اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون ، علاقائی اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ٹیلی فون رابطہ کرکے علاقائی اور غزہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
جمعہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کے شہریوں کے صرف اخراج کے لئے رفاہ کراسنگ کو محدود کرنے کے اسرائیلی یکطرفہ منصوبے کی مذمت کی۔