جسٹس میاں گل سپریم کورٹ کے مستقل جج ،نوٹیفکیشن جاری
جسٹس کامران بلوچستان اور جسٹس ظفر سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر
اسلام آباد(دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)صدرِ مملکت آصف زرداری کی جانب سے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دیدی گئی۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس محمد کامران کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے تینوں ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی تھی۔وزارت قانون و انصاف نے صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔