عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پرعابدشیرعلی سمیت 3امیدواروں کے کاغذات جمع
لاہور (کورٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی سمیت تین امیدواروں نے سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ، عابد شیر علی کہتے ہیں فیلڈ مارشل منیر کی چیف آف ڈیفنس کے طور پر نامزدگی سے پاکستان اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آٹھ دسمبر کو ہوگی 24 دسمبر کو پنجاب اسمبلی میں پولنگ ہوگی سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات کے باعث نشست خالی ہوئی تھی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے ریٹرننگ آفیسر کے طور پر کاغذات نامزدگی کے دو سیٹ وصول کئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ میاں نواز شریف، شہباز شریف، اور مریم نواز کا سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر شکریہ ادا کرتاہوں۔