کسانوں کوعدم ادائیگی پر جھنگ فیصل آباد کی 3شوگر ملز سیل

 کسانوں کوعدم ادائیگی پر جھنگ  فیصل آباد کی 3شوگر ملز سیل

لاہور (صباح نیوز)کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام 41 شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ کا آغاز کر دیا، ڈپٹی کمشنر جھنگ اور فیصل آباد نے کسانوں کو گنے کی قیمت ادا نہ کرنے والی 3 شوگر ملز کو سیل کر دیا ۔

جاری بیان میں کین کمشنر نے مزید کہا کہ اب  تک 78 لاکھ 71 ہزار 2 سو44 میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو چکی اور اس کرشنگ سے 2 لاکھ 83 ہزار 9 سو 35 میٹرک ٹن چینی تیار ہوئی ہے ، نئی پیداوار سے چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی اورایکس مل قیمت 159 سے 162 روپے فی کلو ہو گئی ، مارکیٹ میں پرچون 168سے 179 روپے فی کلو چینی فروخت ہو رہی ہے ، حکومت پنجاب کی جانب سے کرشنگ سیزن کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے ، پنجاب کے جن اضلاع میں شوگر ملیں گنے کی کرشنگ کر رہی ہیں ان کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری ہے ۔کین کمشنر نے مزید بتایا کہ چینی مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف 500 سو سے زائد مقدمات درج کر کے 3 ہزار 900 سو 52 کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں