پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک میں 3اہم معاہدوں پر دستخط

پاکستان اورایشیائی ترقیاتی  بینک میں 3اہم معاہدوں پر دستخط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 3اہم معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں،ایم ایل ون کراچی روہڑی سیکشن کیلئے پراجیکٹ ریڈینس فنانسنگ پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

 وزارت اقتصادی امور نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ معاہدوں کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق کوئٹہ بس ریپڈ ٹرانزٹ کیلئے پراجیکٹ ریڈینس فنانسنگ پر ، بلوچستان واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ سیکٹر منصوبے کیلئے اضافی فنانسنگ پر دستخط ہوئے ہیں۔ منصوبوں پر سیکرٹری اقتصادی امور اور سیکرٹری ریلویز نے دستخط کئے ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے معاہدوں پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹرنے منصوبوں کیلئے مضبوط عزم پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں