بڑھتادرجہ حرارت آلودگی، موسمیاتی تبدیلی کانتیجہ:مصدق ملک

بڑھتادرجہ حرارت آلودگی، موسمیاتی تبدیلی کانتیجہ:مصدق ملک

حالیہ سیلابوں سے ہونیوالا معاشی نقصان جی ڈی پی کے 9.5فیصد سے بڑھ چکا دریائے سندھ کی ڈولفن کے تحفظ کیلئے حکومت ادارہ تحفظ قدرت کیساتھ کھڑی

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی ادارہ برائے تحفظِ قدرت (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے زیرِ اہتمام دریائے سندھ کی ڈولفن کے تحفظ کے 25 سال مکمل ہونے پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے خبردار کیا کہ بڑھتا ہوا درجۂ حرارت اور گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلاؤ ہماری جانب سے پھیلائی جانے والی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی کے براہِ راست نتائج ہیں، انہوں نے دریائے راوی کے پانی کے شدید آلودہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانی اب زراعت کے لیے بھی قابلِ استعمال نہیں رہا،وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ سیلابوں کے باعث ہونے والا معاشی نقصان مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 9.5 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے ، تاہم ان موسمیاتی آفات کی انسانی قیمت اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہے ،گزشتہ چار بڑے سیلابوں کے دوران 4700 سے زائد افراد جاں بحق ،جبکہ 17000 سے زائد افراد معذور ہو چکے ہیں،ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ وفاقی حکومتڈبلیو ڈبلیو ایفکے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں