گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، نیئر بخاری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، پیپلز پارٹی تمام جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ چاہتی ہے۔
چیف آف ڈ یفنس فورسز عاصم منیر کو کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ون مین ون ووٹ کی بنیاد رکھی ،گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کی فراہمی ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کارنامہ ہے ،شمولیتی پروگرام میں امجد حسین ایڈووکیٹ صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان مرتضیٰ ستی اور دیگر عہدیداران موجود تھے ، اس موقع پر راجہ ناصر علی خان ،سید احمد علی زیدی ،عبدالحمید ،حاجی قربان علی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔