چین پاکستان سے ناراض نہیں

چین پاکستان سے ناراض نہیں

اسلام آباد (آئی این پی ) چیئرمین پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ایک آزاد ریاست ہے ،پاکستان نے اپنا موقف واضح کر دیا کہ وہ حماس کو غیر مسلح نہیں کریں گے ، اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ غیر قانونی ہے ۔

 ٹی وی سے گفتگو میں مشاہد حسین سید نے مزید کہا کہ چائنہ پاکستان کے ساتھ بالکل ناراض نہیں ،پاکستان اور چین کی دوستی قائم دائم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا یورپ چاہتا ہے یوکرین کی جنگ جاری رہے ،تاریخ میں پہلی بار ایران کے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں،ٹرمپ نوبل انعام کی بات کر رہا ہے توہ وہ جنگیں رکوا رہا ہے ،امن کی بات کر رہا ہے ،اگلے سال ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ دو مرتبہ ملاقاتیں کریں گے جس میں پاکستان اور بھارت کے متعلق بھی بات ہو سکتی ہے ۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ 27 اکتوبر کو جب کشمیر میں بلیک ڈے تھا تو یہ لوگ مظفرآباد میں رجیم چینج کر رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں