عمران خان سے کسی کی ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں : عطا تارڑ

عمران خان سے کسی کی ملاقات کا  ایک فیصد بھی امکان نہیں : عطا تارڑ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد کسی کا عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا گورنر راج کی گنجائش اس وقت پیدا ہوتی ہے جب گورننس کی کمی ہو اور حکومت اپنے کام نہ کر رہی ہو، صوبائی حکومت امن و امان، انسداد دہشتگردی میں ناکام اور گورننس ایشوز ہوں تو گورنر راج کا آپشن موجود ہوتا ہے ، جب گورنر راج لگایا جائے گا تو اس کا جواز بھی ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں