پشاورمیں شام کی دوعدالتیں فعال چیف جسٹس کی جلد انصاف فراہمی کی ہدایت
پشاور(این این آئی)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیکنڈ شفٹ عدالتوں کا افتتاح کردیا،چیف جسٹس نے ججز کو عوام کو انصاف کی فراہمی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ محمد زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے شام کی عدالتیں ایبٹ آباد میں شروع کیں، سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتوں کو پشاور میں فعال کردیا گیا،انہوں نے بتایا کہ شام کی عدالتوں کا بنیادی مقصد جلد انصاف کی فراہمی ہے ،جو لوگ دن کے وقت نہیں آسکتے شام کے وقت عدالت میں پیش ہونگے۔