بلاول اپنی شادی کے متعلق سوالات ٹالتے رہے

بلاول اپنی شادی کے  متعلق سوالات ٹالتے رہے

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سینئر اخبار نویسوں اور اینکرز سے ملاقات میں خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

بلاول اپنی شادی کے حوالہ سے مختلف انداز میں ہونے والے سوالات کو خوبصورتی سے ٹالتے رہے ۔البتہ جب ان سے وزارت عظمیٰ کے حوالہ سے اڑھائی اڑھائی سال کے فارمولا بارے پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی تردید کی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بلاول بھٹو کے سامنے لاہور کے میڈیا کی تعریف کی اور کہا کہ ہمارے سیاستدانوں کے اچھے تعلقات ہیں جس پر بلاول بھٹو نے انہیں مبارکباد دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں