آفریدی جیل کے باہر تماشالگاتے ہیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کے پی کے وزیر اعلیٰ آئے روز اڈیالہ جیل کے باہر تماشا لگا دیتے ہیں، جو مناسب طرزِ عمل نہیں۔ اگر خیبر پختونخوا میں یہی رویہ برقرار رہا تو گورنر راج نافذ کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔
رانا تنویر حسین نے شرقپور شریف میں چیئرپرسن پنجاب سہولت بازار اتھارٹی افضل کھوکھر کے ساتھ ملکر نئے سہولت بازار کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب حکومت نے تمام تحصیلوں میں بہترین سہولت بازار قائم کیے ہیں جہاں ضرورت کی اشیا سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔