خاتون کا درخت کو 72 گھنٹے تک گلے لگا کر نیا ریکارڈ

خاتون کا درخت کو 72 گھنٹے تک گلے لگا کر نیا ریکارڈ

نیروبی(نیٹ نیوز)کینیا کی ماحولیاتی کارکن تروفینا متھونی نے ایک درخت کو 72 گھنٹے تک گلے لگا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ تروفینا متھونی کا یہ پرامن احتجاج اہم ہے کیونکہ یہ تمام اختلافات کو نظرانداز کرتا ہے۔۔۔

 اکثر احتجاج کے دوران ہم غنڈا گردی کی کہانیاں سنتے ہیں لیکن یہ احتجاج انسانیت کو متحرک کرنے کے لیے تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ تروفینا متھونی کا پچھلا ریکارڈ 48 گھنٹے کا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس چیلنج کے لیے کینیا کی ماحولیاتی کارکن نے نیری قصبے کے سرکاری احاطے میں ایک مقامی درخت کا انتخاب کیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا کہ اس چیلنج کے دوران ایک موقع ایسا بھی آیا کہ تروفینا متھونی تقریباً سو گئی تھیں لیکن ان کے حامیوں نے انہیں جگایا۔اس حوالے سے کینیا کی ماحولیاتی کارکن کا کہا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی اور جنگلات کی کٹائی سے ماحول کو لاحق خطرے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں