امجد صابری کی قوالی سے 400افراد مسلمان ہونیکاانکشاف
کراچی (آئی این پی)ممتاز قوال امجد صابری کے صاحبزادے مجدد امجد صابری نے فرانس میں پیش آنے والے ایک غیر معمولی واقعے کا ذکر کر کے سب کو چونکا دیا۔
جہاں ان کے والد کی روح پرور قوالی نے تقریبا 400 حاضرین کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کر دیا ۔مجدد امجد صابری کے مطابق ان کے والد امجد صابری فرانس میں ایک تقریب میں قوالی پیش کر رہے تھے ، ایک لمحے میں امجد صابری نے اپنا مشہور کلام پڑھا، پرفارمنس کے بعد ایک گروپ فرانس کے شرکا، جو مترجم کے ہمراہ تھے ، سٹیج کے پیچھے آئے اور بتایا کہ اگرچہ وہ الفاظ کا مطلب نہیں سمجھ سکے ، مگر پیغمبر محمدؐکے نام نے انہیں بے حد سکون اور راحت دی ہے ،اس بات سے متاثر ہو کر امجد صابری نے انہیں اسلام کا پیغام دیا اور تقریب کے اختتام تک تقریباً 400 نے اسلام قبول کیا اور کلمہ پڑھا۔