آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر شوبز انڈسٹری غم زدہ

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر شوبز انڈسٹری غم زدہ

لاہور(شوبز ڈیسک ) پاکستانی شوبز شخصیات نے امریکا واسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 پاکستانی فنکاروں مشی خان، نادیہ خان، مایا علی، مدیحہ رضوی اور خالد انعم سمیت دیگر نے ان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ نادیہ خان نے کہا کہ یہ مسلمانوں کے لیے ایک مشکل وقت ہے جو متحد نہیں ہیں اور اس کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔ مشی خان نے ویڈیو پیغام میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت پر روتے ہوئے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ،ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دنیا کے سب سے معتبر شخص کو مار ڈالا، تاریخ کبھی فرموش نہیں کرے گی کہ کیسے 86 سالہ شخص تنہا شیطانی طاقتوں کے سامنے ڈٹا رہا ۔ مایا علی نے لکھا ‘ہیروز کبھی مرتے نہیں، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہتے ہیں، وہ سچے رہنما تھے جو اپنے دشمن کے خلاف اپنی پوری طاقت سے کھڑے رہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں