ایسا ملک جسکے پرچم میں سرخ، سفید یا نیلا رنگ نہیں
لاہور(نیٹ نیوز)کیا آپ یقین کریں گے کہ دنیا بھر کے ممالک کے قومی پرچم 3 مختلف رنگوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔سرخ، سفید اور نیلا رنگ مگر صرف ایک ملک ایسا ہے جن میں ان تینوں رنگوں میں سے کسی ایک کو بھی استعمال نہیں کیا گیا۔۔۔
جی ہاں واقعی صرف ایک ملک کا پرچم ایسا ہے جس میں یہ عام ترین رنگ موجود نہیں۔200 کے قریب ممالک میں سے ایک ملک کے پرچم میں سرخ، سفید یا نیلا رنگ استعمال نہیں کیا گیا۔ کیربین کے خطے میں واقع ملک جمیکا واحد ملک ہے جس کے پرچم میں ان عام رنگوں کا استعمال نہیں کیا گیا۔جمیکا کا پرچم گولڈ، سیاہ اور سبز رنگوں کے امتزاج پر مبنی ہے ۔اس پرچم کے ڈیزائن کی منظوری اگست 1962 میں دی گئی تھی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سرخ رنگ کو دنیا کے 74 فیصد، سفید کو 71 فیصد اور نیلے کو 50 فیصد ممالک نے اپنے پرچموں میں استعمال کیا ہے ۔