حضر ت ابوبکر صدیق ؓ کایوم وفات کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

 حضر ت ابوبکر صدیق  ؓ کایوم وفات کل  عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

لاہور(سیاسی نمائندہ )خلیفہ اول حضر ت ابوبکر صدیق ؓ کایوم وفات کل 22جمادی الثانی بمطابق 14 دسمبر بروز اتوارکو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

 اس سلسلہ میں مختلف مذہبی جماعتیں اور تنظیمیں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے ،سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کریں گی جس میں مقررین حضر ت ابوبکر صدیق ؓ کے فضائل ومناقب، سیرت و کردار اورسنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ کل کے قومی اخبارات و جرائد خصوصی اشاعت کا اہتمام،ریڈیو،ٹی وی اوردیگر ذرائع ابلاغ بھی خصوصی پروگرام پیش کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں