پی ایس 9شکارپور ضمنی انتخاب انتخابی مہم کا وقت ختم ،کل پولنگ
کراچی (سٹاف رپورٹر) پی ایس 9 شکارپور تھری کے ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کا وقت گزشتہ رات 12 بجے مکمل طور پر ختم ہوگیا۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر کے مطابق مہم کے اختتام کے ساتھ ہی حلقے میں تمام انتخابی سرگرمیوں پر پابندی مؤثر ہوگئی ہے ۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 دسمبر اتوار کوہوگی، جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔