ایبٹ آباد:ڈاکٹروردہ قتل کیس،ملزموں کامزید3روزہ ریمانڈ

ایبٹ آباد:ڈاکٹروردہ قتل کیس،ملزموں کامزید3روزہ ریمانڈ

ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،ملزمہ رداکا خاوند بھی مقدمہ میں شامل جے آئی ٹی کا مقتولہ کے گھرکا دورہ ،تحقیقات شفاف انداز میں آگے بڑھانے کی یقین دہانی

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لیڈی ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی پیشی ،پولیس نے مزید تین روز کا ریمانڈ حاصل کیا ہے ۔جمعہ کے روز سخت سکیورٹی میں ملزمان کو دو روز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا تھا ،پولیس نے ملزمان سے مزید تحقیقات کے لئے ریمانڈ مانگا تھا،عدالت نے تین روز کے ریمانڈ کی منظوری دی،اس اندوہناک قتل کے واقعہ پر خیبر پختونخوا حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی ہے ، جس نے جمعہ کے روز مقتولہ لیڈی ڈاکٹر کے گھر کا بھی دورہ کیا ہے ،جہاں ٹیم نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کیس سے متعلق اہم معلومات حاصل کیں،جے آئی ٹی ارکان نے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ تحقیقات جامع اور شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائیں گی ، جبکہ پانچ دن کے اندر رپورٹ مکمل کرکے پیش کی جائے گی،قتل کے مقدمہ میں گرفتار خاتون ڈاکٹر کی سہیلی ردا وحید ،ندیم ،پرویز کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لایا گیا ہے ، جبکہ خاتون ملزمہ کے شوہر تاجر وحید بلا کو بھی معاونت پر دفعہ 109 کے تحت مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں