ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروا ئیاں تیز کریں:سہیل آفریدی

 ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروا ئیاں تیز کریں:سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، افسران فیلڈ وزٹس بڑھا کر پلان تیار کرے اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے ، ہدایت

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے محکمہ خوراک کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر ہر صورت دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے عوامی سہولت کے لیے فیلڈ وزٹس بڑھانے اور غذائی اجناس کی خود کفالت کے لئے جامع پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ خوراک کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد سہیل آفریدی نے گندم کی سٹوریج کیپسٹی بڑھانے کے لیئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سٹوریج کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور بیسٹ پریکٹیسز کا مؤثر استعمال کیا جائے ، اجلاس کو گندم کی طلب و رسد بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے کی سالانہ گندم کی طلب 53 لاکھ میٹرک ٹن ہے ، 14 لاکھ میٹرک ٹن مقامی پیداوار ہے جبکہ باقی ماندہ 38 لاکھ میٹرک ٹن دیگر صوبوں سے حاصل کی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں