ڈگری تنازع کیس ،جسٹس جہانگیری کا خود عدالت کے سامنے پیش ہونے کا امکان
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، جسٹس طارق محمودجہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔
ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے 3 دن میں جواب طلب کر رکھا ہے ، چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پرمشتمل ڈویژن بینچ کل15 دسمبر کوسماعت کرے گا۔