ریونیو شارٹ فال ، زراعت پر ٹیکس لگانے کی تیاری : مشیر خزانہ پختونخوا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق حکومت مقررہ ریونیو ٹارگٹ 14 ہزار 170 ارب روپے حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ان کے مطابق چار سے پانچ ماہ کے دوران 422 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس شارٹ فال سامنے آ چکا ہے ۔ ویڈیو بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے ایک بار پھر زراعت پر بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے ، حالانکہ بلاول بھٹو اور شہباز شریف زرعی ایمرجنسی لگانے کے دعوے کر چکے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ فیصد سیلز ٹیکس والی اشیاء کی فہرست کو بڑھا کر 15 سے 18 فیصد کرنے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔