ریورس ڈرائیو، ریمپ جمپ، 2 ریکارڈ سلطان گولڈن کے نام

 ریورس ڈرائیو، ریمپ جمپ، 2 ریکارڈ سلطان گولڈن کے نام

تیزترین ریورس کارچلاتے ہوئے 57سیکنڈ میں1میل طے کیا 121.72فٹ کاریورس جمپ لگایا،5کروڑکاانعام

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے سٹنٹ مین سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس کار دوڑانے اورلمبا ریورس جمپ لگانے  کے  2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ۔بتایاگیامیڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز سٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن کی مہارت دیکھنے کے لیے کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شائقین کی بڑی تعداد سلطان گولڈن کے سٹنٹ دیکھنے کیلئے موجود تھی۔

سلطان گولڈن نے 2022 کا عالمی ریکارڈ تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ توڑ دیا ،سلطان گولڈن نے تیز ترین ریورس ڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 57 سیکنڈز میں طے کیا جب کہ سلطان گولڈن مختلف ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ امریکی سٹنٹ مین نے 2022 میں قائم کیاتھا، امریکن سٹنٹ مین نے 2022 میں تیزترین ریورس کارڈرائیو میں ایک میل کا فاصلہ 1منٹ 15 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔ سلطان گولڈن نے دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ میں 121.72 فٹ فاصلے کا جمپ کیا، دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا سابقہ عالمی ریکارڈ 89 فٹ3.25 انچ طویل تھا۔

عالمی ریکارڈز توڑنے کے بعد سلطان گولڈن نے گورنر اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی ،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراج تحسین پیش کیا اورپوری قوم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سلطان گولڈن نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ،پوری قوم کو سلطان گولڈن پر فخر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں