آ ئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیو‘‘جا ری کردیا

آ ئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ  ’’پاک سرزمینیو‘‘جا ری کردیا

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر)آئی ایس پی آرنے نیا نغمہ پاک سرزمینیو جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق معروف گلوکار اسرار کی آواز میں پاک سرزمینیو کے عنوان سے نیا ملی نغمہ ریلیزکیا گیا ہے جو تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے۔

نغمے میں معرکہ حق کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کی دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے ۔ اسی طرح نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے ، نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جانبازوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت و جرأت مندانہ کردار کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے ۔نغمے میں پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو سراہا گیا ہے اور وطن سے محبت اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں