متحدہ کوپھر دیوار سے لگایا جارہا
کراچی(آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایک بار پھر سازش کے تحت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے ۔
کراچی میں ایم کیو ایم کارکن کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار نے کہا کہ ہمارے کارکن کو پر رونق علاقے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سرجانی اور ملیر کے کامیاب جلسوں کی وجہ سے مخالفین ڈر رہے ہیں، ایم کیو ایم مستحکم ہورہی ہے ، ایم این اے کے فنڈز سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔