اے ڈی بی وفد کی ملاقات

 اے ڈی بی وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی ۔

 وفد کی قیادت سینٹرل اینڈ ویسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل لیہ گٹیریس کر رہی تھیں۔ملاقات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سرمایہ کاری کے فروغ اور مالی استحکام کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرِ توانائی نے اے ڈی بی کے وفد کو آگاہ کیا کہ حکومت نے مزید بجلی خریدنے کا فیصلہ نہیں کیا اور بجلی کی خرید و فروخت کے لیے مسابقتی بجلی مارکیٹ متعارف کرائی جا رہی ہے تاکہ نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے ۔اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کے قرضوں کی ادائیگی ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں