پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے 2ہفتوں میں31منشیات فروشوں کو دھرلیا
لاہور(خبر نگار)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے 2ہفتوں میں صوبے بھر سے 8کروڑروپے سے زائد مالیت کی 290کلومنشیات برآمد کرکے 31ملزموں کوگرفتارکرلیا۔
برآمد شدہ منشیات میں ہیروئن ، چرس ، آئس ،کوکین ،افیون، بھنگ شامل ہے ،17مقدمات درج کرکے گرفتار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے ۔