چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست 9جنوری کو جواب طلب
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جنوری کو جواب طلب کر لیا ۔
جسٹس شجاعت علی خان نے سابق کمپیوٹر آپریٹر ہیلتھ کیئر کمیشن نوازش علی کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اچھی کارکردگی کے باوجود اسکے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کی گئی،عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی،عدالت کے حکم 15 اکتوبر 2025 کی تعمیل نہیں کی گئی۔