ارشد شریف قتل کیس:تحقیقات سے متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع

ارشد شریف قتل کیس:تحقیقات سے  متعلق پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) سینئر اینکر پرسن ارشد شریف قتل کیس میں حکومت نے تحقیقات سے متعلق تفصیلی پیشرفت رپورٹ وفاقی آئینی عدالت میں جمع کرا دی۔

 رپورٹ میں جے آئی ٹی کی اب تک کی تحقیقات اور حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیلات شامل ہیں۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی نے صرف کینیاجا کر شواہد اکٹھے کرنے ہیں ، موقع کا جائزہ لینے کے بعد تحقیقات فائنل ہو جائیں گی۔ عدالت نے مزید سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں