حکومت نے عورت کا حجاب کھینچنے کی مذمت نہیں کی، حافظ نعیم

حکومت نے عورت کا حجاب کھینچنے کی مذمت نہیں کی، حافظ نعیم

یہ اسلام دشمنی کی ذہنیت کا کھلا اظہار، بھارت ایک فسطائی ریاست بن چکا ہے تمام مسلم ممالک کو کم از کم بھارتی سفیر کو بلا کر احتجاج تو کرنا چاہیے : بیان

لاہور (سٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت ایک فسطائی ریاست بن چکا ہے ۔ بھارت میں ایک وزیر کی جانب سے مسلمان خاتون کے چہرے سے نقاب اتارنے کے واقعہ سے متعلق ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاشسٹ مودی کے بھارت میں کسی غنڈے یا بدمعاش نے چوری چھپے نہیں بلکہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ نے پوری دنیا کے سامنے مسلمان خاتون  کے چہرے سے نقاب نوچا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ یہ اسلام دشمنی، مسلم دشمنی اور ہندوتوا کی ذہنیت کا کھلا اظہار ہے ۔ افسوس کی بات ہے کہ حکومت پاکستان نے اس مکروہ واقعے کی کھلی مذمت تک نہیں کی۔ تمام مسلم ممالک کو کم از کم بھارتی سفیر کو بلا کر احتجاج تو کرنا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں