جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی 6جنوری تک ملتوی
راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور (خبر نگار ،اپنے نامہ نگارسے ، کورٹ رپورٹر )انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 6 جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد بھی حاضری لگانے کے بعد واپس چلے گئے ۔ سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج کو مبینہ دھمکی دینے کے مقدمے کی سماعت ہائی کورٹ کو لکھے گئے خط کا جواب نہ آنے باعث ملتوی کر دی ۔ سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو اس مقدمے سے متعلق لکھے گئے خط کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔ عدالت نے خط کے جواب کے انتظار میں کیس کی مزید سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی۔